اسلام آباد : چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیر صدارت ملک بھر میں خصوصاً بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے ہونے والا اجلاس ختم ہوگیا ہے۔
اجلاس میں بلوچستان اور خیبر پختون خوا میں سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ نگران وزیر داخلہ، آئی جی خیبر پختونخوا اور آئی جی بلوچستان نے اجلاس میں بریفنگ دی ۔
اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے نگران وزیر داخلہ گوہر اعجاز نے کاہ کہ انتخابات کے انعقاد پر کسی کو کوئی شکوک و شبہات نہیں ہونے چاہئیں۔الیکشن آٹھ فروری کو ہی ہوگا۔
گوہر اعجاز نے کہا کہ بلوچستان اور خیبر پختون خوا میں بدامنی کے واقعات ڈرانے کے لیے کیے گئے۔ الیکشن کمیشن نے کے پی اور بلوچستان میں خصوصی سیکیورٹی اقدامات کی ہدایت کی ہے۔ حکومت سیکورٹی فراہم کرے گی۔