میری رگوں میں بلوچ خون ہے، اس لیے کچھ قوتیں نہیں چاہتیں میں وزیر اعظم بنوں: بلاول 

میری رگوں میں بلوچ خون ہے، اس لیے کچھ قوتیں نہیں چاہتیں میں وزیر اعظم بنوں: بلاول 

 خضدار : پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ میری رگوں میں بلوچستان کا خون دوڑتا ہے، 8 فروری کے بعد نفرت کی سیاست ختم کردوں گا۔ 

خضدار میں پیپلز پارٹی کے جلسے سے خطاب کرتے انہوں نے کہا کہ تمام حاضرین کو سلام پیش کرتا ہوں۔  کچھ قوتیں نہیں چاہتیں کہ بلاول بھٹو وزیراعظم بنیں۔ وہ جانتے ہیں میری رگوں میں بلوچستان کا خون دوڑتا ہے۔  وہ جانتے ہیں میں بلوچستان کے شہدا کا دکھ جانتا ہوں۔ 

بلاول بھٹو نے کہا کہ وہ جانتے ہیں کوئی وفاق اور بلوچستان کے درمیان نفرت اورتقسیم کی سیاست نہیں چاہتے۔  پیپلزپارٹی واحد جماعت ہے جو غربت اور مہنگانی کا مقابلہ کرسکتی ہے۔ ہم پاکستان کے حقوق غصب نہیں ہونے دینگے۔  ہمارا سر کٹ تو سکتا ہے مگر کسی دہشتگرد کے سامنے جھک نہیں سکتا۔

انہوں نے کہا کہ 8فروری کو  بلوچستان میں تیروں کی بارش ہوگی۔ میں بھی بلوچ بہن بھائیوں کی طرح نوجوان ہوں اور انکی سوچ کا نمائندہ ہوں۔ بلوچوں کا نمائندہ بن کر تخت لاہور کا الیکشن لڑ رہا ہوں۔ 

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ اقتصادی بحران سے نمٹنے کے لیے مجھے عوام کا ساتھ چاہیے۔ ان کی حرکتوں کی وجہ سے سب کچھ مہنگا ہوچکا ہے، صرف عوام کا خون سستا ہے۔  میرا وعدہ ہے 17وفاقی وزارتوں کو ختم کرکے ان کی سبسڈی بلوچی عوام پر خرچ کرونگا۔میں یہ پیسہ اشرافیہ سے چھین کر عوام پر خرچ کرونگا۔ 

انہوں نے کہا کہ میں پاکستانی عوام کے لیے 30لاکھ گھر بناؤں گا۔ پاکستان میں آج بھی 18 گھنٹے لوڈشیڈنگ ہورہی ہے۔ لوڈشیڈنگ اگر ختم کی گئی ہے تو رائیونڈ میں ختم کی گئی ہے۔ میں عوام کو 300یونٹ بجلی کے فری دونگا، تاکہ ان پر بوجھ کم ہو۔ جس طرح قائداعظم نے گولی چلائے بغیر پاکستان کو آزاد کرایا گیا اسی طرح اپنے مسائل حل کریں۔

مصنف کے بارے میں