برآمدات  بڑھ گئیں ،  26.9 فیصد کا اضافہ ریکارڈ

برآمدات  بڑھ گئیں ،  26.9 فیصد کا اضافہ ریکارڈ

کراچی :برآمدات میں 26.9 فیصد کا اضافہ ریکارڈ ہوا ہے۔  نگران  وفاقی وزیرِ تجارت گوہر اعجاز نے بتایا کہ جنوری میں برآمدات میں 26.9 فیصد کا اضافہ ریکارڈ ہوا ہے۔

ان کاکہنا تھا کہ  جولائی تا جنوری 2023ء کی نسبت درآمدات 16 فیصد کم ہوئیں، گزشتہ سال کی نسبت جولائی تا جنوری تجارتی خسارہ 39 فیصد کم ہوا۔

انہوں نے مزید کہاکہ   جنوری میں برآمدات 2 ارب 78 کروڑ 60 لاکھ ڈالرز رہیں، گزشتہ سال جنوری میں برآمدات 2 ارب 19 کروڑ 50 لاکھ ڈالرز تھیں۔نگران وفاقی وزیر تجارت گوہر اعجاز  کاکہنا ہے کہ جنوری میں درآمدات میں 4.5 فیصد کی کمی ہوئی، اس عرصے میں درآمدات 4 ارب 66 کروڑ 50 لاکھ ڈالرز رہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ جنوری میں تجارتی خسارہ 1 ارب 87 کروڑ 90 لاکھ ڈالرز رہا، جولائی تا جنوری برآمدات کا حجم 17 ارب 76 کروڑ 60 لاکھ ڈالرز رہا۔نگران وفاقی وزیر تجارت گوہر اعجاز نے مزید کہا ہے کہ گزشتہ سال کی نسبت برآمدات میں 12 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

مصنف کے بارے میں