راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں دوران عدت نکاح کیس میں بشریٰ بی بی کے سابق شوہر خاور مانیکا اپنا بیان قلمبند کرا دیا۔
اڈیالہ جیل میں سنیئر سول جج قدرت اللہ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف دوران عدت نکاح کیس کی سماعت کی۔
دوران سماعت بشریٰ بی بی کے سابق شوہر خاور مانیکا اپنا بیان قلمبند کرا دیا۔
کیس کے دوسرے اہم گواہ عون چوہدری بھی عدالت میں موجود ہیں۔ عون چوہدری کا بیان بھی آج ہی قلمبند کیا جائے گا۔