کوئٹہ، تربت اور جعفرآباد میں دھماکے، ایک شخص ہلاک 4 زخمی

01:16 PM, 1 Feb, 2024

نیوویب ڈیسک

کوئٹہ:کوئٹہ میں اسپنی روڈ کے قریب دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک ہوگیا، جعفرآباد میں دھماکے میں چار افراد زخمی ہو گئے 

بم ڈسپوزل اسکواڈ  پولیس اور ریسکیو ٹیمیں دھماکے کی جگہ پر پہنچ گئی ہیں، سیکیورٹی اداروں نے بھی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق دھماکے  کی نوعیت  کے بارے میں جائزہ لیا جارہا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق   جائے وقوعہ پر ایک شخص کی لاش پڑی ہے، ہ دیکھا  جارہا ہے کہ جس شخص کی لاش پڑی ہے  وہ دھماکے کا نشانہ بنے یا  وہ دھماکہ خیز مواد  لے جارہا تھا۔

دوسری جانب جعفرآباد کے ڈیرہ اللہ یار میں قومی شاہراہ بھٹی ہوٹل کے قریب کریکر دھماکے میں تین افراد زخمی ہوگئے.

پولیس حکام کے مطابق  زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ دھماکا کھڑے ٹرک کے قریب ہوا۔

ساتھ ہی ساتھ  تربت میں نامعلوم افراد  کا مولانا عبد الحق چوک پر دستی بم سحملے میں ایک شخص زخمی ہو گیا۔


پولیس ذرائع کے مطابق دستی بم حملہ ایف سی کی ایک خالی چوکی پر کیا گیا۔

یاد رہے کہ گذشتہ روز بھی بلوچستان میں  پیپلز پارٹی کے دو امیدواروں کے گھر اور دفتر پر دستی بم حملے ہوئے تھے جس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تھا۔

منگل کو صوبے کے ضلع سبّی میں پاکستان تحریک انصاف کی ریلی کو نشانہ بنایا گیا تھا جس میں چار افراد ہلاک ہوئے تھے۔ اس حملے کی ذمہ داری داعش نے قبول کی تھی۔

مزیدخبریں