لاڑکانہ : جمعیت علمائے اسلام ف سندھ کے سیکرٹری جنرل راشد محمود سومرو کی جانب سے ووٹ دینے پر عجیب منطق سامنے آئی ہے۔
روزنامہ ایکسپریس کراچی میں شائع خبر کے مطابق راشد سومرو نے کہا کہ ووٹ کے بدلے چاہیں تو قرآن پر حلف لے کر بھی پیسے لے لیں مگر مخالفین کو ووٹ نہ دیں۔ میں فتویٰ دیتا ہوں کہ آپ گناہ گار نہیں ہوگے۔
راشد محمود سومرو نے کہا کہ مخالفین آپ کو ووٹ کے بدلے 5 سے 20 ہزار روپے تک دیں گے۔ آپ قرآن پر حلف لے کر پیسے لے لیں اور ووٹ مخالفین کو نہ دیں۔ اس سے آپ گناہ گار نہیں ہوں گے۔ پیسے دل سے قبول کریں تھوڑے دن اور انتظار کریں جیسے جیسے الیکشن قریب آئے گا ریٹ بھی بڑھتا جائے گا۔