مری میں ایک فٹ تک برف، سیاحوں کا داخلہ بند

11:41 AM, 1 Feb, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد:سیاحتی مقام مری میں رات گئے برف باری کا سلسلہ رک گیا، گزشتہ رات مری میں ایک فٹ تک برف پڑی جس کے بعد مری میں درجہ حرارت منفی تین تک تک گرگیا ہے۔

ترجمان پی ڈی ایم اے نے بتایا کہ مری اور راولپنڈی انتظامیہ برف باری کے باعث پوری طرح الرٹ اور فیلڈ میں موجود ہے، ایکسپریس ہائی وے سمیت تمام اہم شاہراہوں سے برف ہٹانے کا کام جاری ہے۔

لوکل انتظامیہ کو ہدایت دی گئی کہ سیاحوں کے لیے مناسب انتظامات کریں، ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ دیگر علاقوں سے سفر کرنے والوں سے احتیاط برتنے کی درخواست کی گئی ہے، عوام موسم کو مدِنظر رکھتے ہوئے سفر کریں۔

مری میں برفباری اور سڑکوں پر پھسلن کی وجہ سے اسلام آباد انتظامیہ کا اہم فیصلہ کر لیا، 17 میل سے مری میں سیاحوں کا داخلہ بند کر دیا گیا۔ مری میں اس وقت پہلے سے ہی سیاحوں کی ایک بڑی تعداد موجود ہے۔

ڈی سی اسلام آباد کے مطابق فیصلہ مری انتظامیہ کے ساتھ مشاورت کے بعد کیا گیا مری میں رش کم ہونے پر سیاحوں کو داخلے کی اجازت دے دی جائے گی جبکہ مری اور مضافاتی علاقوں کے رہائشی اپنا شناختی کارڈ دکھا کر جا سکیں گے17 میل کے مقام پر پولیس، ضلعی انتظامیہ کے افسران موجود ہیں۔

انتظامیہ کا  شہریوں سے التماس کہ وہ مری کا غیر ضروری سفر کرنے سے پرہیز کریں۔

مزیدخبریں