پنجاب میں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کیلئے فوج اور رینجرز کے جوان تعینات ہوں گے

11:30 AM, 1 Feb, 2024

نیوویب ڈیسک

لاہور : عام انتخابات کے موقع پر امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کیلئے  پنجاب بھر میں فوج اور رینجرز کے جوان تعینات ہوں گے ۔ 

ذرائع محکمہ داخلہ  کے مطابق صوبہ پنجاب میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کیلئے پاک آرمی اور رینجرز کے دستے تعینات ہوں گے ۔ پاک فوج کے 65 ہزار افسران و جوان  جبکہ  رینجرز کی 40 سے زائد کمپنیاں تعینات ہوں گی ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حالات کے پیش نظر نفری کی تعداد میں اضافہ بھی کیا جاسکتا  ہے۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبہ بھر کے ڈپٹی کمشنرز کو پاک آرمی اور رینجرز کےفوکل پرسن سے متعلق آگاہ کردیا۔

ذرائع کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب نے متعلقہ ڈپٹی کمشنرز سے سیکیورٹی پلان بھی طلب کرلیا ۔  ڈپٹی کمشنرز  کو پاک رینجرز اور آرمی کے جوانوں کی نفری کے مطابق اور اپنے اضلاع کی صورتحال کے پیش نظر جامع پلان جمع  کی ہدایت کی گئی ہے۔ 

مزیدخبریں