سکھ رہنما کے قتل کی کوشش، امریکا کا بھارت کو 3 ارب ڈالرکے ڈرونز فروخت کرنے سے انکار

11:18 AM, 1 Feb, 2024

نیوویب ڈیسک

واشنگٹن : امریکا نے بھارت کو 3 ارب ڈالر کے ڈرونز کی فروخت روک دی ہے۔امریکا کی طرف سے  ہندوستان کو وارننگ دیتے ہوئےمطالبہ کیا گیا ہے کہ   گرپتونت سنگھ پنوں کے قتل کی سازش کی معنی خیز تحقیقات کرائی جائے ۔ جون 2023ء میں طے پانے والے معاہدے کے تحت امریکا نے 31 ایم کیو نائن اے سی گارڈین اور اسکائی گارڈین ڈرون ہندوستان کو فراہم کرنا تھے۔

امریکی حکومت کا کہنا ہے کہ جب تک مودی سرکار گرپتونت سنگھ پنوں کے خلاف سازش کی مکمل تحقیقات نہیں کروائے گی تب تک ہندوستان کو ڈرون نہیں بھیجے جائیں گے۔3 بلین ڈالر کی مجوزہ خریداری میں ہندوستانی بحریہ کے لیے 15 سی گارڈین ڈرون شامل تھے جبکہ ہندوستانی فضائیہ اور فوج کو آٹھ آٹھ اسکائی گارڈین ڈرون ملنے تھے۔

 ہندوستانی حکومتی اہلکاروں کی جانب سے سکھ رہنما گرپتونت سنگھ پنوں کو قتل کرنے کی کوشش کی گئی ۔گرپتونت سنگھ پر حملے سے ایک ہفتہ پہلے امریکا اور ہندوستان کے مابین ڈرون خریداری کا معاہدہ طے پایا تھا۔پنوں کے قتل کی کوشش پر یہ خریداری امریکی کانگریس میں مسترد ہوئی ۔امریکی نمائندوں نے ڈرون کی فروخت کے لیے درکار قانونی کارروائی کو منجمد کردیا ۔

مزیدخبریں