17 ماہ تحقیقات ہوئی ،عمران خان نے سائفر واپس نہیں کیا، پاکستان کے دشمنوں کو فائدہ پہنچا، وکلا صفائی غیر سنجیدہ دکھائی دیے:تفصیلی فیصلہ جاری

10:58 AM, 1 Feb, 2024

اسلام آباد : بانی پی ٹی آئی اور  شاہ محمود قریشی کے خلاف سائفر کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا گیا ہے۔ سپیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے 77 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کیا۔

فیصلے میں کہا گیا ہےکہ بطور وزیراعظم بانی پی ٹی آئی  کی ذمہ داری تھی کہ سائفروزارت خارجہ کوواپس  بھجواتےلیکن انہوں نے ابھی تک سائفر کی کاپی واپس نہیں کی ۔سائفرکے معاملے سے دیگرممالک کے ساتھ تعلقات پراثر پڑا،جس سے دشمنوں کوفائدہ ہوا۔ سماعت کے دوران وکلا صفائی غیرسنجیدہ دکھائی دیے۔  17 ماہ کی تحقیقات سے ثابت ہوا، سائفر کیس تاخیر سے دائر نہیں کیا گیا۔

تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ دورانِ سماعت عمران خان اور شاہ محمود قریشی نے خود ساختہ پریشانیاں بنائیں، ہمدردیاں لینے کے لیے بے یارو مددگار بننے کی کوشش کی۔

 واضح رہے کہ عمران خان اور شاہ محمود قریشی کو خصوصی عدالت نے منگل کے روز سائفر کیس میں 10، 10 سال قید بامشقت کی سزا سنائی تھی۔ 

مزیدخبریں