بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں امن و امان کی خراب صورتحال، الیکشن کمیشن کا ہنگامی اجلاس آج طلب

بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں امن و امان کی خراب صورتحال، الیکشن کمیشن کا ہنگامی اجلاس آج طلب

اسلام آباد : بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں امن و امان کی خراب صورتحال کے باعث الیکشن کمیشن کا ہنگامی اجلاس آج تین بجے طلب کیا گیا ہے۔ وزیر داخلہ، الیکشن کمیشن کو بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں امن و امان کی صورتحال پر بریفنگ دیں گے۔

 سیکریٹری داخلہ ، کے پی کے اور بلوچستان کے چیف سیکریٹریز، آئی جیز اور حساس اداروں کے نمائندگان بھی اجلاس میں شرکت کریں گے۔

 
واضح رہے کہ خیبر پختون خوا کے ضلع باجوڑ میں پاکستان تحریک انصاف کے نوجوان لیڈر اور قومی و صوبائی نشستوں سے الیکشن میں حصہ لینے والے آزاد امیدوار ریحان زیب خان نامعلوم افراد  قتل کردیا تھا۔ کوئٹہ میں سریاب روڈ پر پی پی پی کے انتخابی دفتر پر دستی بم حملے میں 5 کارکن زخمی ہوگئے۔

 
 
 

مصنف کے بارے میں