اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے توہین آمیز اور غیرقانونی مواد بلاک نہ کرنے پر ملک میں وکی پیڈیا سروسز ڈی گریڈ کرتے ہوئے ویب سائٹ کو بلاک کرنے کا انتباہ جاری کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی اے کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ قابل اطلاق قانون اور عدالتی احکامات کے تحت نوٹس جاری کر کے مذکورہ مواد کو بلاک کرنے یا ہٹانے کیلئے وکی پیڈیا سے رابطہ کیا گیا تھا اور سماعت کا موقع بھی فراہم کیا گیا تھا۔
اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ وکی پیڈیا نے توہین آمیز مواد ہٹانے کے حکم کی تعمیل کی اور نہ ہی اتھارٹی کے سامنے پیش ہوا، پی ٹی اے کی ہدایات پر جان بوجھ کر عدم تعمیل کے پیش نظر وکی پیڈیا کی سروسز کو 48 گھنٹوں کیلئے ڈی گریڈ کر دیا گیا ہے اور ر پورٹ کردہ مواد کو بلاک کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔
پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ وکی پیڈیا کی جانب سے تعمیل نہ کرنے کی صورت میں ویب سائٹ کو پاکستان کے اندر بلاک کر دیا جائے گا اور پھر غیر قانونی موادکو بلاک کرنے یا ہٹانے کے بعد ویب سائٹ پر سے پابندیاں اٹھائے جانے پر دوبارہ غورکیا جائے گا۔
توہین آمیز مواد نہ ہٹانے پر پی ٹی اے نے وکی پیڈیا کی سروسز ڈی گریڈ کر دیں
08:46 PM, 1 Feb, 2023