اسلام آباد ہائی کورٹ نے شیخ رشید کو پولیس کی طرف سے جاری طلبی کے نوٹس معطل کردئیے

04:28 PM, 1 Feb, 2023

اسلام آباد: ہائی کورٹ نے شیخ رشید کو آبپارہ پولیس کی طرف سے جاری طلبی کے نوٹس معطل کردئیے۔

اسلام آباد  ہائی کورٹ  کے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے شیخ رشید کے وکیل کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ سنایا ، پولیس کو   شیخ رشید کو طلب   کرنے سے روک دیا  ،عدالت نے  کیس کی سماعت پیر تک  ملتوی کردی ہے ۔  

سابق وزیرداخلہ شیخ رشید احمد کہتے ہیں دو تین روز مختلف چینلز پر انٹرویو دیا کہ یہ عمران خان کو نااہل کرنا چاہتے ہیں۔عمران خان نے پریس کانفرنس میں کہا آصف زرداری ان کی جان لینا چاہتے ہیں۔عمران خان کی پہلے بھی جان لینے کی کوشش کی گئی۔یہ عمران خان سے الیکشن لڑنے کے لئیے تیار نہیں ہیں۔تھانہ آبپارہ کے نوٹس کو جسٹس طارق محمود جہانگیری نے غیر قانونی قرار دیا۔

واضح رہے کہ  عمران خان کے قتل کی منصوبہ بندی سے متعلق بیان پر شیخ رشید کو سمن جاری کیا گیا جس کو انہوں نے عدالت میں  چیلنج کیا تھا ۔ 

مزیدخبریں