کراچی :سندھ سے ایوان بالا کی جنرل سیٹ پر نثار کھوڑو کامیاب ہو گئے ۔
پیپلزپارٹی کے امیدوار نثار کھوڑو بلا مقابلہ سینیٹر منتخب ہوئے ہیں ۔سینیٹ کی نشست سے فیصل وواڈا کے استعفی د ینے کے بعد خالی ہوئی تھی ۔
خیال رہے کہ تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے سابق رہنما فیصل واؤڈا کے استعفیٰ سے خالی ہونے والی سندھ سے سینیٹ کی جنرل نشست پر تحریک انصاف اور ایم کیو ایم پاکستان کے کسی امیدوار نے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کروائے تھے۔
پیپلزپارٹی کی جانب سے نثار کھوڑو، عاجز دھامرا اور سرفرار راجڑ نے الیکشن کمیشن میں کاغذات نامزدگی جمع کروائے تھے۔