ایران کی عدالت نے سڑک پر رقص کرنے والے جوڑے کو دس سال قید کی سزا سنا دی

ایران کی عدالت نے سڑک پر رقص کرنے والے جوڑے کو دس سال قید کی سزا سنا دی

تہران: ایران میں سڑک پر ڈانس کرنے والے جوڑے کو 10 سال قید کی سزا سنا دی گئی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق تہران کے آزادی ٹاور  کے سامنے  21 سالہ ایرانی شہری  امیر محمد احمدی نے  اپنی منگیتر  کے ہمراہ   رقص کرنے  کی ویڈیو بنا کر  سوشل میڈیا پر  اپ لوڈ  کردی  ۔

ویڈیو وائرل ہونے پر حکام نے جوڑے  کو  گرفتار کر لیا، عدالت نے  جسم فروشی، بد کرداری، اور پروپیگنڈے کے فروغ کے الزامات لگاتے ہوئے ایرانی جوڑے کو   دس  سال قید  کی سزا کے ساتھ ساتھ 2 سال کے لیے سوشل میڈیا کے  استعمال پر بھی پابندی عائد  کردی  ہے ، جب کہ  عدالت کی جانب سے انہیں ملک چھوڑنے کا بھی کہا گیا ہے۔