کراچی :ا لیکشن کمیشن نے 9 قومی اسمبلی کی نشستوں پر ضمنی انتخابات کے شیڈول کا اعلان کردیا ہے ۔
الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ ضمنی انتخابات 16 مارچ کو ہوں گے، انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی 6 سے 8 فروری تک جمع کرائے جا سکتے ہیں ، کاغذات نامزدگی کی اسکروٹنی 13 فروری کو ہو گی۔
الیکشن کمیشن کے مطابق امیدواروں کی حتمی فہرست 22 فروری کو جاری کی جائے گی۔