پنجاب کے15بڑےاسپتالوں میں"پیشنٹ مینجمنٹ سسٹم" کے نفاذکا فیصلہ

01:07 PM, 1 Feb, 2023

لاہور: ابتدائی طور پر پنجاب کے15بڑےاسپتالوں میں"پیشنٹ مینجمنٹ سسٹم"نافذکیاجائےگا۔

نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیرصدارت  ہونے والے اعلیٰ سطح  کے اجلاس میں پنجاب کےسرکاری اسپتالوں میں"پیشنٹ مینجمنٹ سسٹم"کےنفاذکی تجویزکاجائز لیا گیا ،چیئرمین پنجاب آئی ٹی بورڈکی"پیشنٹ مینجمنٹ سسٹم"کےبارےمیں تفصیلی بریفنگ دی ۔

چیئرمین پنجاب آئی ٹی بورڈ کا کہنا تھا کہ ابتدائی طورپرپنجاب کے15بڑےاسپتالوں میں"پیشنٹ مینجمنٹ سسٹم"نافذکیاجائےگا،اسپتالوں کی ایمرجنسی،گائنی،آؤٹ ڈوراورفارمیسی"پیشنٹ مینجمنٹ سسٹم"سےمنسلک ہوگی،پیشنٹ مینجمنٹ سسٹم میں مربوط نظام کےتحت مریضوں کاڈیٹاہرسرکاری اسپتال میں میسرہوگا،مریض کےعلاج  کاآغاز،ٹیسٹ،پروسیجراوردیگرتفصیلات"پیشنٹ مینجمنٹ سسٹم"پرموجودہوں گی۔

نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے "پیشنٹ مینجمنٹ سسٹم"کےنفاذکیلئےضروری اقدامات کرنےکی ہدایت کی ، نگران وزیر اعلی پنجاب کا کہنا تھا کہ اسپتالوں میں"پیشنٹ مینجمنٹ سسٹم"سےمریضوں اورڈاکٹروں کوسہولت ہوگی ۔

مزیدخبریں