’’ہلکی ہائبرڈ گاڑیوں‘‘ کی درآمد پر کسٹم ڈیوٹی میں 50 فیصد اضافہ

11:52 AM, 1 Feb, 2023

اسلام آباد :فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی کسٹم کلاسیفیکیشن کمیٹی نے ’’ہلکی ہائبرڈ گاڑیوں‘‘ کی درآمد پر کسٹم ڈیوٹی میں 50 فیصد تک اضافہ کر دیا ہے۔

ایف بی آر کی درجہ بندی کمیٹی نے ہفتے کے روز ایک حکم نامہ جاری  کیا ہے  ، جس میں کہا گیا ہے کہ  الیکٹرک موٹرز کے بغیر گاڑیوں کو ٹیکس میں رعایت حاصل کرنے کے لیے ہائبرڈ گاڑیاں قرار نہیں دیا جا سکتا۔

رپورٹ میں   ہائبرڈ گاڑیوں  کی  درآمدی ڈیوٹی کم کرنے  اور ٹیکس کے اہل ہونے کے لیے درجہ بندی کا طریقہ بتایا گیا ہے ،درجہ بندی کمیٹی کے مطابق  ایک   اگر کسی گاڑی میں برقی طاقت کا ذریعہ نان پروپلشن مقاصد کے لیے استعمال کیا جارہا ہے تو وہ  گاڑی HEV نہیں ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاور کے ان ذرائع میں دوبارہ پیدا کرنے والا بریک اور چارج مینجمنٹ سسٹم ہو سکتا ہے۔ مزید یہ کہ ان کا استعمال سٹاپ اسٹارٹ سسٹم کو پاور کرنے کے لیے کیا جا سکتا ہے۔

جن  گاڑیوں میں پروپلشن کے لیے الیکٹرک موٹرز نہیں ہیں  انہیں "ہائبرڈ ٹیکنالوجی" کے طور پر بیان کیا جا سکتا ہے۔ 

مزیدخبریں