وزیر اعظم کی میانوالی میں دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنانے پر پولیس کو شاباش، انعام اور تعریفی اسناد کا اعلان 

10:41 AM, 1 Feb, 2023

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے میانوالی کے تھانہ مکڑوال پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنانے پر پنجاب پولیس کو شاباش دیتے ہوئے غیرمعمولی بہادری کا مظاہرہ کرنے والے پولیس افسران اور جوانوں کو انعام اور تعریفی اسناد دینے کا اعلان کیا ہے۔

بدھ کو وزیر اعظم آفس کے میڈیا سیل سے جاری بیان میں وزیر اعظم نے کہا کہ دہشت گردوں کو مار بھگانے والے پنجاب پولیس کے افسران اور جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں،پولیس دہشت گردی اور جرائم کے خاتمے میں ہمارا قابل فخر ہراول دستہ ہے۔دہشت گردوں کے خلاف پوری قوم اور ادارے متحد اور یک آواز ہیں۔

وزیر اعظم نے کہا کہ انسداد دہشت گردی میں پنجاب پولیس اور سی ٹی ڈی کے کردار اور جذبے پرپوری قوم کو فخر ہے۔پولیس اور سی ٹی ڈی کو مزید مظبوط اور جدید ہتھیاروں سے لیس کریں گے۔پوری قوم دہشت گردی کے خاتمے کےلئے اپنی بہادر فورسز کے ساتھ ہیں۔

مزیدخبریں