وزیر خارجہ بلاول بھٹو دورہ روس کے فوری بعد امریکہ روانہ  ہوگئے

10:31 AM, 1 Feb, 2023

اسلام آباد : (سردار  شیراز خان )وزیر خارجہ بلاول بھٹو امریکہ کے دورے پر روانہ  ہوگئے ہیں ۔

ذرائع  کا کہنا ہے کہ وزیر خارجہ 2 فروری کو واشنگٹن میں امریکی صدربائیڈن کے دعائیہ ناشتے میں شرکت کریں گے،  وزیر خارجہ کی امریکی صدر سے  بھی ملاقات متوقع ہے ۔

 ذرائع  کا کہنا ہے  کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو اعلیٰ امریکی  حکام سے اہم ملاقاتیں کریں گے، ملاقاتوں میں پاکستان کی موجودہ معاشی اور سیکیورٹی کے معاملات پر امریکی حکام سے بات چیت ہوگی۔ 

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ وزیرخارجہ بلاول بھٹو امریکی ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بھی بات چیت کریں گے ۔ 

مزیدخبریں