90 روز میں انتخابات کرانا آئینی پابندی نہیں: الیکشن کمیشن 

09:56 AM, 1 Feb, 2023

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: پنجاب میں عام انتخابات کے حوالے سے گورنر کی جانب سے تاحال کوئی تاریخ نہیں دی گئی۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کو 90 روز میں  انتخابات کا شیڈول جاری کرنا لازم ہے ۔ نوے روز میں انتخابات کرانا آئینی پابندی نہیں اگر نوے روز میں انتخابات نہیں ہوتے تو کوئی قانون شکنی نہ ہوگی۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے گورنرز کو انتخابات کی تاریخ کیلئے خطوط بھجوائے جا چکے۔ذرائع الیکشن کمیشن کے مطا بق گورنر پنجاب کی جانب سے تاحال کوئی تاریخ نہیں دی گئی۔الیکشن کمیشن کو 90 روز میں  انتخابات کا شیڈول جاری کرنا لازم ہے،انتخابات کا شیڈول جاری ہونے کے بعد ترمیم کی جاسکتی ہے۔

نوے روز میں انتخابات کرانا آئینی پابندی نہیں ہے اگر نوے روز میں انتخابات نہیں ہوتے تو کوئی قانون شکنی نہ ہوگی۔آئین کے آرٹیکل 254 میں نوے روز تک انتخابات نہ ہونے کو آئین شکنی نہیں بتایا گیا۔سپریم کورٹ 1990 کے ایک فیصلے میں اس قانون کی تشریح کرچکی ہے۔الیکشن کمیشن کیلئے انتخابات کا ابتدائی شیڈول دینا ضروری ہے۔

مزیدخبریں