گجرات : گجرات میں پولیس نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کے گھر پر چھاپہ مارا ہے۔
ذرائع کے مطابق پولیس اہلکار سیڑھیاں لگا کر چودھری پرویز الہٰی کے گھر میں داخل ہوئے۔بھاری نفری نے پرویز الہٰی کے گھر کو گھیرے میں لیا اور گھر کی تلاشی کے بعد پولیس واپس چلی گئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس نے پرویز الہٰی کے گھر کی حفاظت پر مامور ملازمین کو حراست میں لیا ہے۔چھاپے کے وقت پرویز الہٰی گجرات والے گھر پر موجود نہیں تھے۔