خیبر پختونخوا میں نیا بحران جنم لینے لگا ،صنعتکاروں نے اہم اعلان کر دیا 

11:46 PM, 1 Feb, 2022

نوشہرہ :خیبر پختونخوا میںایک نیا بحران جنم لینا لگا ،بجلی پر اضافی ٹیکسز کیخلاف خیبر پختونخوا کے صنعتکاروں نے کارخانے بند کرنے کاا علان کر دیا ۔

خیبر پختونخوا کے صنعتکاروں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بجلی کے بلوں میں ایف بی اے، واٹر ٹیرف ٹیکس سمیت کئی اضافی ٹیکس شامل ہیں۔

خیبر پختونخوا انڈسٹریل مالکان نے 4 ہزار سے زائد کارخانے بند کرنے کا اعلان کر دیا ،مالکان کا کہنا تھا ان اضافی ٹیکسز کے ساتھ انڈسٹری کا پہیہ چلانا آسان نہیں حکومت عوامی مفادات میں اضافی ٹیکسز کو فوری ختم کرے ۔

صنعتکاروں کا کہنا ہے کہ اگر حکومت نے اضافی ٹیکس واپس نہ لیے تو کارخانے بند کر دینگے جس کے بعد لاکھوں افراد بے روزگار ہو جائینگے اور اس کے ذمہ دار ہم نہیں حکومت کی ناکام پالیسیاں ہی ہیں ۔

مزیدخبریں