آبی تنازع پر بات چیت کیلئے بھارتی وفد کی پاکستان آمد کی تیاریاں 

11:32 PM, 1 Feb, 2022

اسلام آباد:پاکستان اور بھارت کے درمیان آبی تنازعات کو حل کرنے کیلئے بھارتی آبی ماہرین کا وفد اگلے ماہ مارچ میں پاکستان کا دورہ کرے گا جس میں دونوں ممالک کے مابین آبی تنازع پر 2 روزہ مذاکرات ہونگے ۔

 تفصیلات کے مطابق بھارتی  آبی ماہرین کا وفد  آئندہ ماہ مارچ میں پاکستان کا دورہ کرے گا، دونوں ملکوں کے مابین  آبی تنازع پر 2  روزہ مذاکرات لاہور میں ہوں گے۔بھارتی 7 رکنی وفد کی قیادت پی کے سکسینا کریں گے جب کہ پاکستانی وفد کی قیادت کمشنر انڈس واٹر کمیشن مہر علی شاہ کریں گے۔

ذرائع کے مطابق مذاکرات کے دوران دریائے سندھ پربھارت کی جانب سے6 ہائیڈرو پاور پراجیکٹس کی تعمیرپراعتراض اٹھایا جائیگا۔ 

واضح رہے کہ پاک بھارت  آبی  تنازع پر دونوں ممالک کے درمیان اس سے قبل بھی کئی مذاکرات ہوچکے ہیں۔گزشتہ سال پاکستان انڈس واٹر کمشنر سید مہر علی شاہ نے کہا تھا کہ بھارت سے پانی معاملات پر ڈیڈلاک ختم ہوگیا ہے اور بات چیت جاری ہے، بھارتی انڈس واٹر کمیشن کا وفد جلد پاکستان کا دورہ کرے گا۔

مزیدخبریں