مولانا فضل الرحمن نے امریکہ کی سازش کو بے نقاب کر دیا ،حکومت کو قیمتی مشورہ بھی دیدیا

08:55 PM, 1 Feb, 2022

چمن:جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ میں بحیثیت سیاستدان اپنے تجربے کی بنیاد پر دعوے سے کہتا ہوں کہ اگر کوئی تنظیم پاکستان کی دوست ہے تو وہ امارت اسلامیہ افغان طالبان ہے،امریکا چاہے گا کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان تعلقات خراب ہوں۔

مولانا فضل الرحمن نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  امریکا، افغانستان سے نکلا تو ڈیورنڈ لائن کا تنازع چھوڑ گیا تاکہ کسی طریقے سے یہ دو دوست، دوست نہ رہیںبرطانیہ ہندوستان سے گیا تو کشمیر کا جھگڑا چھوڑ کر گیا تاکہ لڑائیاں ہوتی رہیں، برطانیہ عرب دنیا سے نکلا تو جاتے جاتے اسرائیل کا ناسور چھوڑ دیا۔آج ہم حکمرانوں کے خلاف جنگ لڑ رہے ہیں اور،ہمارا اسٹیبلشمنٹ سے مقابلہ نہیں ہے ہم عالمی استعمار کا مقابلہ کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا پارلیمنٹ میں اس وقت جو قانون سازیاں ہورہی ہیں ان میں پاکستان کو مالیاتی اعتبار سے عالمی قوتوں کا غلام بنایا جارہا ہے۔یہ حکومت ناجائز ہی نہیں بلکہ انتہائی نالائق بھی ہے، حکمرانوں کا انجام بھی اشرف غنی جیسا ہو گا۔

مولانافضل الرحمن نے کہا سرحدوں پر ہر ملک کا اپنا مقف ہوسکتا ہے لیکن سرحدوں کے تنازع پر جنگیں نہیں لڑی جاتیں اور یہ دور جنگوں کا ہے بھی نہیں، اگر ہم یہ جنگ لڑیں گے تو امریکا کی سازش کامیاب ہوگی، میں پاکستان اور افغانستان دونوں کو مشورہ دیتا ہوں کہ ہمیں اپنے قدم اس جانب جانے سے روکنے ہوں گے۔

انہوںنے کہا کہ آج کے حکمرانوں نے پاکستان کو دیوالیہ کردیا ہے، معاشی لحاظ سے ملک کو کنگال کردیا گیا ہے، آج پاکستان میں پیسہ نہیں ہے، پارلیمنٹ میں اس وقت جو قانون سازیاں ہورہی ہیں ان میں پاکستان کو مالیاتی اعتبار سے عالمی قوتوں کا غلام بنایا جارہا ہے۔

مزیدخبریں