اسلام آباد: وزیراعظم پاکستان عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل نے دعویٰ کیا ہے کہ نوازشریف کی میڈیکل رپورٹ بنانے والے ڈاکٹر کا تعلق بھارت سے ہے جبکہ ان کے ماضی میں کچھ کارنامے اخبارات میں بھی شائع ہو چکے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق شہباز گل نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں نواز شریف کی عدالت میں جمع کرائی گئی میڈیکل رپورٹ پر ردعمل دیتے ہوئے لکھا ’ ابھی پتہ چلا ہے کہ اب برطانیہ میں بھی دل کے سب ڈاکٹر فوت ہو چکے ہیں۔ اس لئے نواز شریف نے ایک پاکستانی نژاد امریکی ڈاکٹر کو لندن بلوایا۔ پھر اس کو معائنہ کروایا۔ پھر اس سے مرضی کا ایک خط لکھوایا۔ کیا آپ کو لگتا ہے آپ کی یہ مکاری عیاری اب اور چلے گی۔ یا بے ایمانی تیرا آسرا۔ جھوٹ پر جھوٹ۔‘
ابھی پتہ چلا ہے کہ اب برطانیہ میں بھی دل کے سب ڈاکٹر فوت ہو چکے ہیں۔اس لئے نواز شریف نے ایک پاکستانی نژاد امریکی ڈاکٹر کو لندن بلوایا۔ پھر اس کو معائینہ کروایا۔پھر اس سے مرضی کا ایک خط لکھوایا۔کیا آپکو لگتا ہے آپکی یہ مکاری عیاری اب اور چلے گی
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) February 1, 2022
یا بے ایمانی تیرا آسرا۔جھوٹ پر جھوٹ pic.twitter.com/jrSiEoVm7R
شہباز گل نے لکھا ’ ڈاکٹر صاحب اپنے خط میں چند اہم چیزیں لکھنا بھول گئے۔ انہیں لکھنا چاہئے تھا کہ مریض کے دل کو خوش رکھنے کیلئے ان کو فوراً وزیراعظم بنایا جائے۔ دو تہائی اکثریت دلوائی جائے۔ لندن میں 10 مہنگے اپارٹمنٹس لے کر دئیے جائیں۔ سیکیورٹی اداروں اور ججز کو برا بھلا کہنے کی اجازت دی جائے۔‘
ڈاکٹر صاحب اپنے خط میں چند اہم چیزیں لکھنا بھول گئے۔ انہیں لکھنا چاہئے تھا کہ مریض کے دل کو خوش رکھنے کے لئے ان کو فورا وزیراعظم بنایا جائے۔ دو تہائی اکثریت دلوائی جائے۔ لندن میں 10 مہنگے اپارٹمنٹس لے کر دئے جائیں۔سیکورٹی اداروں اور ججز کو برا بھلا کہنے کی اجازت دی جائے۔
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) February 1, 2022
حد ہے https://t.co/g44U48v2R2
ایک اور ٹویٹ میں ان کا کہنا تھا ’یہیں تک نہیں ڈاکٹر صاحب نے بلواسطہ یہ بھی کہنے کی کوشش کی ہے کہ نواز شریف صاحب کی شادی بھی کروائی جائے۔‘
یہیں تک نہیں ڈاکٹر صاحب نے بلواسطہ یہ بھی کہنے کی کوشش کی ہے کہ نواز شریف صاحب کی شادی بھی کروائی جائے۔ https://t.co/g44U48v2R2 pic.twitter.com/7AynipXJcH
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) February 1, 2022
شہباز گل نے پہلی ٹویٹ میں ڈاکٹر کو پاکستانی نژاد کہا تاہم بعد ازاں انہوں نے اپنی بات کی تصحیح کرتے ہوئے بتایا کہ ڈاکٹر بھارتی نژاد ہے۔ ان کا کہنا تھا ’کیا ہمیشہ کی طرح یہ رام کہانی بھی ہندوستان نے لکھوا کر دی ہے؟ یہ ڈاکٹر صاحب کا تعلق اصل میں ہندوستان سے ہے۔ اور ان کے کچھ کارنامے جو اخبار میں چھپ چکے وہ آپ کے سامنے رکھتے ہیں۔ پریانکا چوپڑا کے مطابق ان محترم کو بھی فلمیں بنانے کا شوق ہے۔‘
۔ correction
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) February 1, 2022
کیا ہمیشہ کی طرح یہ رام کہانی بھی ہندوستان نے لکھوا کر دی ہے؟ یہ ڈاکٹر صاحب کا تعلق اصل میں ہندوستان سے ہیں۔ اور ان کے کچھ کارنامے جو اخبار میں چھپ چکے وہ آپکے سامنے رکھتے ہیں۔پرئینکا چوپڑا کے مطابق ان محترم کو بھی فلمیں بنانے کا شوق ہے۔ https://t.co/UaifRHJJQB https://t.co/g44U48vAGA
شہباز گل نے نواز شریف کی میڈیکل رپورٹ کا ایک حصہ شیئر کرتے ہوئے مزید لکھا ’اب تو نواز شریف کے ڈاکٹر کے مطابق ان کو وہ بیماریاں بھی ہو گئی ہیں جو صرف عورتوں کو ہوتی ہیں۔ لگتا ہے نواز شریف صاحب کوئی بڑا دھماکہ کرنے والے ہیں۔‘
اب تو نواز شریف کے ڈاکٹر کے مطابق ان کو وہ بیماریاں بھی ہو گئی ہیں جو صرف عورتوں کو ہوتی ہیں۔ لگتا ہے نواز شریف صاحب کوئی بڑا دھماکہ کرنے والے ہیں۔ pic.twitter.com/oWGInnxo7p
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) February 1, 2022