عتیقہ اوڈھو کی وزیر اعظم عمران خان کیساتھ لی گئی یادگار تصویر سوشل میڈیا پر وائرل

06:52 PM, 1 Feb, 2022


لاہور :عتیقہ اوڈھو نے وزیر اعظم عمران خان کیساتھ لی گی اپنی ایک یادگار تصویر سوشل میڈیا پر سب سے زیادہ استعمال ہونے والی ایپ انسٹا گرام پر شیئر کر دی جس میں انہوں نے لکھا کہ کاش ہمارے وزیر اعظم اب بھی کبھی اپنی شخصیت کے آزاد خیالی کو ظاہر کریں جس طرح انہوں نے اپنی شخصیت کے دونوں پہلوئوں کو عالمی سطح پر ظاہر کیا تھا ۔

سینئر پاکستانی اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے وزیرِاعظم عمران خان کے ساتھ ایک یادگار تصویر شیئر کی ہے، عتیقہ اوڈھو نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر عمران خان کے ساتھ اپنے شو ’اِن کونورزیشن ود عتیقہ اوڈھو‘ کے سیٹ پر لی گئی ایک یادگار تصویر شیئر کی ہے۔

اْنہوں نے یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ یہ اس وقت کی یادگار تصویر ہے جب عمران خان ایک مثالی سیاستدان تھے،اْنہوں نے مزید لکھا کہ کاش ہمارے وزیرِ اعظم اب بھی کبھی اپنی شخصیت کے آزاد خیالی کو ظاہر کریں جس طرح اْنہوں نے اپنی شخصیت کے دونوں پہلوئوں کو ہمارے نوجوانوں اور بین الاقوامی سطح پر بھی ظاہرکیا۔

اداکارہ نے لکھا کہ جب وزیرِاعظم کے پاس یہ دونوں پہلو موجود ہیں تو وہ اِنہیں ظاہر کریں،عتیقہ اوڈھو نے اپنی پوسٹ کے آخر میں صارفین کو بتایا کہ کچھ سال پہلے ہی انہوں نے عمران خان کا انٹرویو لیا تھا جس کی ویڈیو یوٹیوب پر موجود ہے۔

مزیدخبریں