نواز شریف کی میڈیکل رپورٹ تیار کرنیوالے ڈاکٹر پر پریانکا چوپڑا نے کیا الزامات لگائے تھے، اہم راز فاش ہو گیا

06:49 PM, 1 Feb, 2022

نیوویب ڈیسک

لاہور : سابق وزیراعظم نواز شریف کی میڈیکل رپورٹ تیار کرنے والے ڈاکٹر پر بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا کے الزامات لگانے کا انکشاف ہوا۔

سابق وزیر اعظم نوازشریف کی میڈیکل رپورٹ بھارتی نژاد امریکی ڈاکٹرفیاض شال نے تیار کی اور ان کے حوالے سے انکشاف ہوا ہے کہ 2011 میں ڈاکٹر فیاض شال پر بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا نے الزامات لگائے تھے۔

پریانکاچوپڑا نے ڈاکٹرفیاض شال پر دوران پرواز جہازمیں بدتمیزی کاالزام لگایا تھا جبکہ یہ بھی الزام لگایا تھا ڈاکٹر فیاض شال نشے میں تھے۔ انہوں نے بڑے نام لیکر دھمکیاں دینے کا بھی الزام لگایا تھا جبکہ ڈاکٹر فیاض شال کا کہنا تھا کہ پریانکا کو جہاز میں فون کے استعمال سے روکا تھا۔

یاد رہے ڈاکٹر فیاض شال کی تیار کردہ نواز شریف کی تازہ میڈیکل رپورٹ لاہور ہائیکورٹ میں جمع کرائی گئی جس میں ڈاکٹر نے نواز شریف کو پاکستان سفر کرنے سے روک دیا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ کورونا دنیا بھر میں پھیلا ہوا ہے ایسے میں سفر کے لیے ائیر پورٹس اور پبلک مقامات پر جانے سے گریز کرنا چاہیے جہاں کرونا کے خدشات زیادہ ہیں۔

رپورٹ  میں یہ بھی کہا گیا کہ نواز شریف شدید ذہنی دباو میں ہیں اور وہ لندن سے مکمل علاج کے بغیر گئے تو قید تنہائی اور شریک حیات کے دنیا سے جانے کے دباؤ کی وجہ سے انکا یہ عمل دل کے عارضے کو بڑھا بھی سکتا ہے۔

مزیدخبریں