لاہور: نیو نیوز کے پروگرام زبردست میں ڈمی میوزیم سے آئے پنجاب پولیس کے انسپکڑ نے شرکت کی اور اس دوران میزبان اور انسپکڑ کے درمیان دلچسپ مکالمہ ہوا۔
پروگرام کے میزبان وصی شاہ نے انسپکڑ سے دلسچپ مکالمہ کرتے ہوئے کہا آئے روز پولیس کی فائرنگ سے بے گناہ شہری جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں کیا پولیس کی یہی ٹریننگ ہے۔ پولیس کے پاس شہریوں پر گولی چلانے کا آپشن آخری ہوتا ہے۔
اس پر مزاحیہ انداز میں انسپکڑ نے کہا کہ ہماری پاس ہر وقت آخری آپشن ہی ہوتا ہے۔ پروگرام کے دوران میزبان نے کہا کہ آپ کے پاس تو فرانزک اور سیفی سٹی جیسی بڑی سہولتیں موجود ہیں اس کے باوجود بھی آپ کی کارگردگی صفر ہے۔ آپ ان سہولتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے اصل ملزمان تک پہنچ سکتے ہیں لیکن شک کی بنیاد پر بے گناہ شہریوں پر گولی چلانا کہاں کا انصاف ہے۔