اسلام آباد:سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ شاہ محمود قریشی کی تقریر سینٹ کی توہین ہے، یہ وزیر خارجہ کے معیار کی تقریر نہیں تھی، ان کو ایوان کے اندرجواب دونگا۔
شاہ محمود کی تقریر پر ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا جب میں اسپیکر تھا یہ میرا پارلیمانی سیکرٹری تھا، محترمہ نے مجھے کہا تھا کہ اسے کچھ سکھاؤ، یہ آج مجھے رول سکھانے آیا تھا۔
ملتان میں اگر شاہ محمود کو بچوں نے تنگ کیا ہے تو ان سے پوچھوں گا، استعفیٰ منظور کرنا نہ کرنا پارٹی کا صوابدید ہے، اگر ہم چاہتے تو شاہ محمود صرف اپنی جماعت کو تقریر سناتے۔
ہماری اکثریت تھی اگر ہم چاہتے تو وزیر خارجہ کی تقریر نہ ہوتی۔ اگر ہم اٹھ کر چلے جاتے تو کس کو سناتے۔ انہوں نے کہا یہ ہماری مہربانی ہے کہ ہم نے انہیں بولنے دیا۔