حضرت اللہ زازئی نے کورونا سے نجات پا کر پشاور زلمی کو جوائن کر لیا

04:04 PM, 1 Feb, 2022

نیوویب ڈیسک

کراچی: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائز پشاور زلمی کے بلے باز حضرت اللہ زازئی کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے کے بعد قرنطینہ کی مدت بھی پوری کر لی ہے اور وہ آج ٹیم کے ساتھ پریکٹس سیشن میں حصہ لیں گے۔ 
افغانستان کرکٹ ٹیم کے بائیں ہاتھ کے بلے باز کورونا وائرس کا شکار ہو گئے تھے جس کے باعث وہ پی ایس ایل کے ساتویں ایڈیشن میں پشاور زلمی کے ابتدائی دو میچز نہیں کھیل سکے تاہم آج وہ نیشنل سٹیڈیم کراچی میں پشاور زلمی کے پریکٹس سیشن میں ٹیم کے ساتھ ہوں گے۔ 
دوسری جانب انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی ثاقب محمود کل کراچی پہنچیں گے اور پشاور زلمی کو جوائن کریں گے۔ پشاور زلمی کی ٹیم ابھی تک کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف ایک میچ جیتنے میں کامیاب ہو سکی ہے اور پوائنٹس ٹیبل پر پانچویں نمبر پر ہے، جو کل لاہور قلندرز کیخلاف میچ کھیلے گی۔ 

مزیدخبریں