کشمیر و فلسطین کی آزادی کا وقت دور نہیں: علامہ طاہر اشرفی

کشمیر و فلسطین کی آزادی کا وقت دور نہیں: علامہ طاہر اشرفی
سورس: فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

اسلام آباد: وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے نمائندہ خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ کشمیر و فلسطین کی آزادی کا وقت دور نہیں، 5 فروری کو کشمیریوں کیساتھ اظہار یکجہتی کی ریلیاں نکالی جائیں گی۔ 
تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ طاہر اشرفی نے کہا کہ کشمیر ہمارا متفقہ مسئلہ ہے اور اس حوالے سے ہر فورم پر آواز اٹھائی جائے گی۔ 4 فروری کو خطبات جمعہ میں کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا جائے گا جبکہ 5 فروری کو کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کی ریلیاں نکالی جائیں گی۔
ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ 10 روز سے کشمیری نوجوانوں کا قتل عام ہو رہا ہے، اس پر عالمی دنیا خاموشی توڑے، وزیر اعظم عمران خان نے او آئی سی وزرائے خارجہ کانفرنس میں بھی مسئلہ کشمیر و فلسطین اٹھایا تھا۔ 
حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ پشاور میں گزشتہ 10دنوں میں دو واقعات رونما ہوئے، پہلے واقعے میں ایک عالم دین کو نشانہ بنایا گیا اور پھر ایک پادری کو ٹاگٹ کیا گیا۔ مذکورہ واقعات کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور ان میں ملوث مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔

مصنف کے بارے میں