لاہور: بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے اپنے شوہر اور نامور پاکستانی کرکٹر کرکٹر شعیب ملک کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے اپنا شکوہ بھی سنا دیا۔
ثانیہ مرزا نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک تصویر پوسٹ کی ہے جس میں اپنی خوبصورت فیملی کے ہمراہ ہوائی جہاز میں موجود ہیں ، شعیب ملک تصویر میں خاصے خوش نظر آرہے ہیں۔
ٹینس اسٹار نے پوسٹ کیساتھ خوبصورت عنوان بھی لکھتے ہوئے کہا کہ' سالگرہ مبارک ہو، شعیب, آپ کی یہ سالگرہ یادگار ہو! آپ کو ہماری طرف سے سالگرہ مبارک ہو، آپ کی عمر یونہی پیچھے کی طرف چلے اور مجھ سمیت سب کو ایک کمپلیکس میں مبتلا رکھے'