کراچی: معروف پاکستانی اداکارہ اور مارننگ شو میزبان ندا یاسر کی حال ہی میں سالگرہ کی شاندار تقریب حال ہوئی جس میں شوبز انڈسٹری سے وابستہ کئی نامور شخصیات نے شرکت کی۔تاہم اب اداکارہ نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں اپنی سالگرہ پر ڈھیروں تحائف ملے مگر اپنے شوہر یاسر نواز سے ملنے والے تحفے کی بات کچھ الگ تھی۔
ندا یاسر نے بتایا کہ انہوں نے ہمیشہ یاسر کو کہا کہ محبت کا اظہار کرنے کیلئے مہنگے تحائف نہ دئیے جائیں مگر اس کے باوجود یاسر نے انہیں سالگرہ کے موقع پر بے حد خوبصورت جیولری سیٹ اور پرفیوم کا تحفہ دیا ۔
View this post on Instagram
واضح رہے کہ ندا یاسر کی سالگرہ کی تقریب میں اداکار عائزہ خان، دانش تیمور، نمرہ خان اور دیگر نے شرکت کی۔
View this post on Instagram
اپنی سالگرہ کے خاص موقع کے لیے اداکارہ ندا یاسر نے ایک خوبصورت ساڑھی کا انتخاب کیا۔