لاہور: قومی بچت اسکیموں میں سرمایہ کاری کرنے والوں کیلئے خوشخبری آگئی، صارفین کی آسانی کیلئے ڈیبٹ کارڈ کی مفید سہولت دے دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز نے اپنے سرمایہ کاروں کے لیے ڈیبٹ کارڈ کی سہولت شروع کی ہے۔سرمایہ کاروں کو اب اپنا منافع کمانے کے لیے قومی بچت کے مراکز میں جانے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔
قومی بچت کے سرمایہ کار اب ملک بھر میں کسی بھی اے ٹی ایم مشین سے اپنا ماہانہ منافع حاصل کر سکتے ہیں۔جبکہ ان ڈیبٹ کارڈز کے ذریعے خریداری کی سہولت بھی حاصل کی جا سکتی ہے۔