انگلش کرکٹر ٹِم برسنین نے تمام طرز کی کرکٹ کو خیرباد کہہ دیا

انگلش کرکٹر ٹِم برسنین نے تمام طرز کی کرکٹ کو خیرباد کہہ دیا

لندن:  انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈ کرکٹر ٹِم برسنین نے تمام طرز کی کرکٹ  کو خیرباد کہتے ہوئے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق انگلش کاؤنٹی کلب وارکشائر نے ٹم برسنین کے کرکٹ سفر کے اختتام کی خبر ٹوئٹر پر ٹوئٹ کے ذریعے دی۔ جس کے بعد انگلش آل راؤنڈ کرکٹر کا 20 سالہ طویل کیرئیر   اختتام پذیر ہو گیا۔ ٹِم برسنین نے تمام طرز کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا  کہ  کرکٹ کو خیر باد کہنا  بے حد  مشکل فیصلہ تھا ، 20 سالہ کیریئر پر فخر ہے۔

خیال رہے کہ  ٹم بریسنن نے  کاؤنٹی چمپئن شپ کے لئے وارکشائر کیساتھ 2 سال کا معاہدہ رکھا تھا جو کہ 2022کے سیزن کے اختتام تک  رہا۔ اس سے قبل انگلش پلئیر  یارکشائر کے ساتھ19سال تک ساتھ رہے۔

 ٹِم  برسنین نے انگلینڈ کی طرف سے23 ٹیسٹ ،85 ون ڈے اور 34 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیلے جبکہ  فرسٹ کلاس کیریئر میں 7 سنچریوں کی مدد سے  7 ہزار 138 رنز بنائے اور  575 وکٹیں لیں۔



مصنف کے بارے میں