تاحیات نااہلی کیخلاف درخواست اعتراضات لگا کر واپس

تاحیات نااہلی کیخلاف درخواست اعتراضات لگا کر واپس
سورس: File

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے تاحیات نااہلی پر سپریم کورٹ بار کی درخواست اعتراضات لگا کر واپس کردی۔ درخواست سپریم کورٹ بار کے احسن بھون نے دائر کی تھی۔ 

نیو نیوز کے مطابق رجسٹرا ر سپریم کورٹ نے تاحیات نااہلی کے خلاف آئینی درخواست اعتراضات لگا کر واپس کردی ۔ اعتراض میں کہا گیا ہے کہ معاملے پر سپریم کورٹ پہلے ہی فیصلہ دے چکی ہے۔تاحیات نااہلی کے معاملے پر نظر ثانی درخواستیں بھی مسترد کی جاچکی ہیں۔معاملے پر ایک بار فیصلہ ہوجائے تو نئی درخواست دائر نہیں ہوسکتی۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے سابق وزیراعظم نواز شریف اور تحریک انصاف کے سابق جنرل سیکرٹری جہانگیر ترین کو نااہل قرار دیا تھا۔ 

مصنف کے بارے میں