سیکیورٹی فورسز کا لوئر دیر میں آپریشن، 3 دہشت گرد مارے گئے

10:44 PM, 1 Feb, 2021

راولپنڈی: سیکیورٹی فورسز نے پاک افغان بارڈر کے قریب لوئر دیر میں آپریشن کیا۔ آپریشن دہشت گردوں کی دراندازی کی کوشش ناکام بنانے کیلئے کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشت گرد مارے گئے۔ دہشتگردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور گرینڈ برآمد ہوئے۔

ہلاک دہشتگردوں میں عابد، یوسف خان کا تعلق سوات اور عبدالستار کا تعلق مردان سے ہے۔ ہلاک دہشتگرد 2019 میں سوات میں ٹارگٹ کلنگ کے کئی واقعات میں ملوث تھے۔ ہلاک دہشتگردوں نے کئی عمائدین کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رکھی تھی۔ 

خیال رہے کہ رواں سال 14 جنوری کو پاک فوج کے جوانوں نے شمالی وزیرستان میں خفیہ اطلاعات پر آپریشنز کیا تھا ۔ آپریشن میں دھماکا خیز مواد بنانے والے ماہر سمیت 2 دہشتگرد ہلاک ہو گئے جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں 3 جوان شہید ہوئے تھے ۔ شہید ہونے والوں میں سپاہی آذیب، ضیاء الاسلام، لانس نائیک عباس خان شامل تھے۔

گزشتہ سال 24 دسمبر کو شمالی وزیرستان کے علاقے  میر علی میں سیکیورٹی فورسز پر دہشتگردوں نے فائرنگ کی۔ جس کے نتیجے میں ایک جوان شہید اور 7 جوان زخمی ہو گئے جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں ، 2 دہشتگرد ہلاک اور 10 زخمی ہوئے۔

اس سے قبل 22 دسمبر کو سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے آواران میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا ۔ فائرنگ کے تبادلے میں 10 دہشت گرد مارے گئے۔ آپریشن میں بڑی تعداد میں اسلحہ، مواصلاتی آلات کو بھی برآمد کر لیا گیا۔ دہشتگرد سیکورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث تھے۔  20 دسمبر کو انہی دہشتگردوں کی فائرنگ سے لانس نائیک اقبال شہید ہوئے تھے۔

19 نومبر کو شمالی وزیرستان میں ہی دہشتگردوں نے پاک فوج کی  چیک پوسٹ پر فائرنگ کر کے ملک ک حفاظت پر مامور دو جوانوں کو شہید کر دیا تھا۔ اس حملے میں ایک سپاہی بھی زخمی ہوا تھا۔ شہدا میں 32 سالہ حوالدار مطلوب احمد اور سپاہی سلمان شوکت شامل تھے۔ 

مزیدخبریں