ممبئی: بھارت کے معروف کامیڈین کپل شرما کے ہاں دوسرے کی پیدائش ہوئی ہے جس کے بعد ان کے گھر میں خوشی کا سماں ہے۔ کامیڈین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے اپنے مداحوں کو بیٹے کی پیدائش کی خوشخبری دی ہے۔
کپل شرما نے مداحوں کو سلام کرتے ہوئے کہا کہ آج صبح ہمارے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے اور خدا کے کرم سے ماں اور بچہ دونوں ہی ٹھیک ہے۔ آپ سب کی محبتوں ، دعاؤں اور پیار کیلئے بہت ہی زیادہ شکریہ۔
Namaskaar ???? we are blessed with a Baby boy this early morning, by the grace of God Baby n Mother both r fine, thank you so much for all the love, blessings n prayers ???? love you all ❤️ginni n kapil ???? #gratitude ????
— Kapil Sharma (@KapilSharmaK9) February 1, 2021
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں یہ خبر سامنے آئی تھی کہ ٹی وی چینل سونی کی جانب سے یہ اعلان کیا گیا کہ دی کپل شرما کے دوسرے سیزن کو بند کیا جا رہا ہے۔ وبا کے باعث زیادہ فلمیں ریلیز نہیں ہو رہی اور شو کے دوران لوگوں کی شرکت نہ کرنے سے بھی پرومومشن متاثر ہوئی۔
کپل شرما نے مداح کی جانب سے پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ میں ایک اور بچے کا باپ بننے والا ہوں اس لئے میرا اپنی اہلیہ کے ساتھ ہونا ضروری ہے جس کے باعث شو کو وقتی طور پر بند کیا جا رہا ہے۔
واضح رہے کپل اور گنی کی اس سے پہلے ایک سالہ بیٹی بھی ہے جس کا نام انائرا شرما ہے۔