31جنوری گزرگئی،پی ڈی ایم کی استعفےدینے کی کھوکھلی دھمکی آشکارہوگئی،شبلی فراز

04:11 PM, 1 Feb, 2021

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات  شبلی فراز نے کہا ہے  کہ 31جنوری گزرگئی،پی ڈی ایم کی استعفےدینے کی کھوکھلی دھمکی  آشکارہوگئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق شبلی فراز نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ   پی ڈی ایم کی 31 جنوری کی ڈیڈ لائن گزر گئی،  استعفےدینےکی کھوکھلی دھمکی بھی آشکار ہوگئی، قوم کو پتہ چل گیا ان کا ایجنڈا ذاتی مفاد اور ہوس اقتدار ہے۔


معاون خصوصی شہباز گل نے مزید   کہا  ہے کہ پی ڈی ایم کا ساتھ ان کےاپنےمنتخب ممبران نہیں دے رہے،ہمیشہ کی طرح اس باربھی شکست وہزیمت مولاناکامقدرہے۔


وزیر اعلیٰ پنجاب  عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ استعفوں لانگ مارچ کی کھوکھلی سیاست اپنی موت آپ مرچکی،فردوس عاشق اعوان کہتی ہیں ، سابق حکمرانوں نےعوام کےوسائل پرخوب عیاشی کی ہے ۔

مزیدخبریں