کراچی :، ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ یہ وفاقی حکومت نہیں کارٹون نیٹ ورک ہےجو کوئی کام نہیں کرتی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان سندھ حکومت نے مزید کہا ہے کہ 45 روز میں پٹرول کی قیمت میں وفاقی حکومت نے 11 بار اضافہ کیا ہے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ جس تیزی سے وفاقی حکومت کھیل رہی ہے اس تیزی سے عمران خان نے بیٹنگ نہیں کی ہے ،ماضی کی حکومتوں پر ملبہ ڈالنے والے حقائق پر بھی نظر رکھیں۔
ترجمان سندھ حکومت نے اپنے بیان میں کہا کہ ماضی میں تیل کی عالمی سطح پر قیمتیں کتنی تھیں اور پاکستان میں کتنا اضافہ ہوا،موجودہ حکومت میں تیل کی قیمتیں عالمی سطح پر کیا ہیں اور حکومت نے کتنا اضافہ کیا ہے ۔
حکومت جس تیزی سے قیمتیں بڑھا رہی ہے تو عام آدمی اس سے متاثرہوگا،حکومت کے پاس عام آدمی کو دینے کیلئے کچھ نہیں ہے۔
ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب عمران خان اپنے خرچے خود برداشت نہیں کرتے ہیں ۔ وزیراعظم عوام دشمن فیصلے کرکے عوام کا استحصال کر رہے ہیں۔
ترکی اور بھارت اپنے شہریوں کو ویکسین دے چکا ہےاور پاکستان میں عوام دشمن اور کورونا والی حکومت ہے۔ ذوالفقار بھٹو نے چین سے روابط بنائے، ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب
خدا بھلا کرے جس نے سی پیک کے تحت پاک چین تعلقات مضبوط کئے،وفاقی کابینہ سے ویکسین کیلئے پیسوں کی منظوری کرائی گئی۔
اپنے بیان میں ان کا کہناتھاکہ وہ پیسے کہاں خرچ ہوئے، کتنی ویکسین حکومت نے امپورٹ کی؟
یہ وفاقی حکومت نہیں کارٹون نیٹ ورک ہےجو کوئی کام نہیں کرتی ہے ۔ جب سندھ حکومت کوئی بات کہے تو برا مان جاتے ہیں۔
ویکسین منگوانے کے حوالے سے ان کا کہناتھاکہ وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نےو زیراعظم کو خط لکھا ویکسین ہم منگوانا چاہتے ہیں ۔انہوں نے کہا وفاق کے این او سی کے بغیر ویکسین نہیں مل سکتی۔
وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے کہا آپ این او سی دیدیں تاکہ و یکسین حاصل کرلیں،شیخ رشید نے کہا وزیراعظم کو مراد علی شاہ ٹف ٹائم دے رہے ہیں۔
عوام کے مسائل کا وفاقی حکومت کو کوئی اندازہ نہیں،یہ سوشل میڈیا حکومت ہے جو عوام کا روزانہ استحصال کر رہی ہے۔