ملک کے تمام تعلیمی اداروں میں پڑھائی کا سلسلہ آج مکمل بحال

07:48 AM, 1 Feb, 2021

لاہور: ملک کے تمام تعلیمی اداروں میں پڑھائی کا سلسلہ آج مکمل بحال کر دیا گیا ہے۔ تعلیمی ادارے تقریباً سال بھر عالمی وبا کی وجہ سے کلی یا جزوی طور پر بند رہے تھے۔

تفصیل کے مطابق پاکستان میں 67 دنوں کے بعد تمام تعلیمی اداروں کو مکمل طور پر کھول دیا گیا ہے۔ یہ اہم فیصلہ عالمی وبا کے کیسز میں کمی کے پیش نظر کیا گیا ہے۔ تمام طلبہ اب یکسوئی سے اپنی پڑھائی کو جاری رکھ سکیں گے۔ وزارت تعلیم کی جانب سے امتحانات کا اعلان کرتے ہوئے کیا گیا ہے کہ اس مرتبہ انھیں کسی صورت بھی ملتوی نہیں کیا جائے، طلبہ امتحان میں بیٹھنے کیلئے اپنی تیاری جاری رکھیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے ہدایات دیتے ہوئے کہا ہے کہ طلبہ متبادل دنوں کے اندر سکولوں، کالجوں اور جامعات میں اپنی حاضری یقینی بنائیں گے۔ تاہم وبائی مرض کے پیش نظر حفاظتی اقدامات کو اختیار کرنا لازمی ہوگا۔

ذہن میں رہے کہ پاکستان میں عالمی وبا میں شدت آنے کے بعد حکومت نے گزشتہ سال چھبیس نومبر 2020ء سے تمام سکولوں، کالجوں اور جامعات کو بند کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

مزیدخبریں