وفاقی وزیر فیصل واڈا کی نااہلی کیلئے دائر ایک اور درخواست سماعت کیلئے منظور

05:33 PM, 1 Feb, 2020

وفاقی وزیر فیصل واڈا کی نااہلی کیلئے دائر ایک اور درخواست سماعت کیلئے منظورکرلی گئی،الیکشن کمیشن فیصل واڈا کی نااہلی کیلئے دائر درخواست پر سماعت3 فروری کو کرے گا۔

میڈیارپورٹس کے مطابق وفاقی وزیر فیصل واڈا کیخلاف ایک اور درخواست الیکشن کمیشن میں دائر کردی گئی، وفاقی وزیر کی نااہلی کیلئے درخواست پیپلزپارٹی کے رہنما کی جانب سے دائر کی گئی جس میں موقف اختیارکیاگیاہے کہ فیصل واڈا نے 2018 کے انتخابات میں جعلی حلف نامہ جمع کرایاجبکہ فیصل واڈا دوہری شہریت کے حامل ہے،درخواست میں کہاگیاہے کہ الیکشن کمیشن میں جعلی حلف نامہ جمع کرانے پر فیصل واڈا صادق اور امین نہیں رہے انہیں آئین کے آرٹیکل 62 اور63 کے تحت نااہل قراردیاجائے۔

چیف الیکشن کمشنر نے فیصل واڈا کیخلاف درخواست سماعت کیلئے منظور کرتے ہوئے فریقین کو نوٹسز جاری کردیئے،نئے چیف الیکشن کمشنر نے فیصل واڈا کو 3 فروری کو طلب کرلیا،غیرحاضری پر ازخودکارروائی ہوگی۔

مزیدخبریں