گھریلو تنازعے پرفائرنگ سے دو بھائیوں کا قتل

04:10 PM, 1 Feb, 2020

گوجرانوالہ : صوبہ پنجاب کے ضلع گوجرانوالہ میں گھریلو تنازعے پر ہونے والی فائرنگ کے نتیجے میں دو سگے بھائی جاں بحق جبکہ ان کی بہن زخمی ہوگئیں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق واقعہ گوجرانوالہ کے محلہ اسلام آباد میں گزشتہ رات پیش آیا،جہاں گھریلو تنازعے پر بھائی نے اپنے گھر میں فائرنگ کی ،جس کے نتیجے میں ملزم کے دو سگے بھائی موقع پر ہی جاں بحق جبکہ اس کی بہن شدید زخمی ہوئیں۔

واقعے کے بعد ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، دو سگے بھائیوں کے قتل پر مقتولین کے ورثا نے لاشیں جی ٹی روڈ پر رکھ کر احتجاج کیا اور جلد قاتل کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔

مزیدخبریں