راولپنڈی: کرونا وائرس کے پیش نظر پاکستان آنے والے تمام مسافروں کو ہیلتھ ڈیکلریشن فارم جمع کروانا لازمی قرار دے دیا گیا۔کرونا وائرس سمیت دیگرامراض کے پھیلاؤ کے تدراک کے لیے ملک بھرکے ایئر پورٹس پرپیشگی انتظامات میں اضافہ کر دیا گیا۔ وزارت صحت کی ہدایت پر پاکستان میں داخل ہونے والے تمام مسافروں کو ہیلتھ ڈیکلریشن فارم جمع کروانا لازمی قراردے دیا گیا ہے۔
ترجمان ایوی ایشن ڈویژن کے مطابق ہیلتھ دیکلریشن فارم میں رابطے کی تفصیلات اورسفرکی مختصر تاریخ شامل ہوگی۔ پاکستان میں داخل ہونے کے لئے مکمل شدہ فارم جمع کروانا ضروری ہو گا۔ جہاز کا عملہ تمام مسافروں میں ہیلتھ ڈیکلریشن کارڈ تقسیم کرے گا۔
ترجمان کے مطابق کرونا وائرس کی وبا کے پیشِ نظرکارڈ میں معلومات کا اندراج کرنا اور کارڈ کو لاؤنج میں ہیلتھ اسٹاف کے حوالے کرنا لازمی ہوگا،بصورت دیگرپاکستان میں داخلہ اور امیگریشن کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ ڈیکلریشن فارم میں نام، پاسپورٹ نمبر اور پتہ، مختلف ممالک میں قیام اورکیا مسافر کی صحت کی تفصیلات ہوں گی۔