پاکستان میں ذیابیطس کے مریضوں کیلئے بڑی خبر آگئی

10:45 PM, 1 Feb, 2019

لاہور : پاکستان میں ذیابیطس کے مریضوں کیلئے بڑی خبر سامنے آگئی ، بڑی ٹیکنالوجی کمپنی نے شوگر ٹیسٹ کیلئے ایپ متعارف کروا دی ہے جس سے انڈرائیڈ صارفین مستفید ہو سکیں گے، شوگر ٹیسٹ ایپ کو Glu-Sage کا نام دیا گیا ہےجس کو ایپ سٹور سے بآسانی ڈاون لوڈ کیا جا سکتا ہے ۔

ایپ کو استعمال کرنے کا طریقہ بھی دلچسپ ہے ، موبائل فون کے آڈیو جیک میں ایک وائر کو منسلک کیا جائے گا جس میں شوگر ٹیسٹ سٹرپ کو منسلک کرنے کی جگہ مختص کی گئی ہے جیسے ہی مریض اپنے خون کے قطرے کو سٹرپ پر ڈالے گا موبائل فون میں موجود ایپ خون میں شوگر کی مقدار کی ریڈنگ شو کر دے گی ۔

نہ صرف ریڈنگ شو کرےگی بلکہ ڈیٹا کو محفوظ بھی رکھے گی جس سے مریض کو اپنا ڈیٹا محفوظ بنانے میں مدد ملے گی

مزیدخبریں