کراچی : سابق ویسٹ انڈین کرکٹرگس لوگی کاعمران خان کی قیادت پربھرپوراعتمادکا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نےجیسےٹیم کی قیادت کی،ویسے پاکستان کی قیادت کریں گےتوفائدہ ہوگا۔عمران خان کیلیے بطوروزیراعظم نیک خواہشات کااظہارکرتاہوں۔
اسسٹنٹ کوچ ویسٹ انڈین ویمن کرکٹ ٹیم گس لوگی نے کراچی میں صحافیوں سےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 1992ورلڈ کپ میری زندگی کےیادگارواقعات میں سےایک ہے۔1992کاورلڈکپ عمران خان نےنوجوان کھلاڑیوں کیساتھ جیتاتھا۔اس دورمیں ہمیں وقاریونس کوکھیلنا بہت مشکل ہواکرتاتھا۔ انہوں نے کہا کہ کب وقار یونس کی گیند وکٹ کولگ جاتی،معلوم نہیں پڑتا تھا ۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان سےبڑی یادیں وابستہ ہیں۔میں جب بھی پاکستان آیامجھے بہت پیارملا۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم کرکٹ سےپیار کرنےوالی قوم ہے۔پاکستان میں کرکٹ آہستہ آہستہ واپس آرہی ہے۔پاکستان میں پہلےچھوٹےشہروں میں بھی میچزہوتےتھےجس سےکرکٹ کوترقی ملی۔ انہوں نے کہا کہ پہلےہم ہرجگہ آسانی سےگھومتےپھرتےتھے،اب تھوڑامختلف پروٹوکول ہے۔امید ہےجلد پاکستان میں سب کچھ پہلےجیساہوجائےگا۔
پاکستان میں غیر ملکی ٹیموں کی سکیورٹی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے سابق ویسٹ انڈیز کرکٹر نے کہا کہ پاکستان میں کھلاڑیوں کی سکیورٹی کے بہترین انتظامات ہیں ۔انہوں نے کہا کہامیدکرتا ہوں دیگرغیرملکی ٹیمیں بھی جلدپاکستان کادورہ کریں گی۔