لاہور: شادی کی خوشی اور ہنی مون ، خاتون ٹیچر کی چھٹیوں کی درخواست سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ۔
تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کی خاتون ٹیچر نے اپنی شادی اور ہنی مون کے حوالے سے محکمے کو چھٹیوں کی درخواست لکھ ڈالی ،درخواست میں اس نے لکھا کہ جیسا کہ آب جانتے ہیں میری حال ہی میں شادی ہوئی ہے شادی شدہ ہونے کے ناطے آپ اس کو سمجھتی ہیں کہ نئے نویلے جورے کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ ہنی مون کو یاد گار بنائیں ایسی ہی کچھ ہماری خواہش ہے ۔ میں نے اپنے شوہر سے وعدہ کیا ہے کہ ہم بھی ہنی مون پر جائیں ۔ اسلیے ہم دو ہفتوں کے لیے ہنی مون پر نتھیا گلی ، مری ، سوات ویلی اور مالم جبہ جانا چاہ رہے ہیں ، اس مقصد کے لیے مجھے 14 فروری سے 18 فروری تک چھٹیاں دی جائیں ۔
واضح رہے کہ نئی نویلی دلہن کی خواہش پوری کرنے کے لیے چھٹیوں کی درخواست کو منظور کر لیا گیا ۔