آسٹریلیا کی یونیورسٹی کا پاکستانی طلبہ کی فیس معاف کرنے کا اعلان

01:03 PM, 1 Feb, 2019

اسلام آباد: پاکستانی طلبہ کیلئے بڑی خبر یہ ہے کہ ایک آسٹریلین یونیورسٹی ہر سال 5 پاکستانی طلبہ کے لیے اپنی ٹیوشن فیس 100 فیصد معاف کرے گی۔

اس بات کا اعلان ایچ ای سی چیئرمین ڈاکٹر طارق بنوری اور آسٹریلین ہائی کمشنر مارگاریٹ ایڈم سن کے درمیان ملاقات کے دوران سامنے آیا۔ ملاقات میں ان کے ہمراہ گریفتھ بزنس اسکول کے پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈیوڈ گرانٹ، آسٹریڈ ٹریڈ کمشنر پیٹر کول مین، آسٹریڈ کنٹری ڈائریکٹر اظہر شاہ، ڈائریکٹر انٹرنیشنل پروفیسر پیٹر ووڈز اور گریفتھ بزنس اسکول ریجنل مارکیٹ منیجر موہاند باواز بھی موجود تھے۔

انہوں نے کہا کہ کمیشن کے ساتھ 10 آسٹریلین یونیورسٹی رابطے میں ہیں اور اس وقت ان اداروں میں 160 پاکستانی طلبہ پی ایچ ڈی پروگرامز میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔

چیئرمین ایچ ای سی نے ہائی کمشنر کے وفد کو بتایا کہ پاکستان کی ترجیحات میں صرف سائنس، ٹیکنالوجی، انجینئرنگ اور ریاضی نہیں ہے بلکہ سوشل سائنسز، ہیومینٹیز اور آرٹس بھی شامل ہے۔

مزیدخبریں