کراچی: وسیم اختر پر ترقیاتی فنڈز میں خردبرد کے الزام پر سندھ ہائیکورٹ نے نیب کو فیصل واوڈا کی درخواست کا جائزہ لینے کا حکم دے دیا۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ کرپشن کے خلاف تو وفاقی حکومت بھی تحقیقات کر سکتی ہے۔
سندھ ہائیکورٹ نے میئر وسیم اختر کے خلاف فیصل واوڈا کی درخواست نمٹا دی ہے۔ چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے حکم دیا کہ نیب فیصل واوڈا کی درخواست کا جائزہ لے۔
چیف جسٹس نے فیصل واوڈا کے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا آپ کے موکل تو وفاقی وزیر ہیں اور کرپشن کے خلاف تو وفاقی حکومت بھی تحقیقات کرا سکتی ہے۔
چیف جسٹس نے نیب پراسیکیوٹر سے استفسار کیا کہ نیب بتائے کیا قانونی رائے رکھتی ہے جس پر نیب پراسیکیوٹر نے کہا عدالت نیب کو جو حکم دے گی، نیب قانون کے مطابق کارروائی کرے گا۔